ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔ ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ کے قریب مبینہ طور قتل ۔ 7 اپریل رات کو کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون پر تشدد کیا۔8 اپریل علی الصبح چنی گوٹھ کے قریب اسی ٹرین سے مبینہ طور خاتون کو ٹرین سے گرایا گیا ۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی ۔خاتون پر تشدد ویڈیو میں نظر آنے والے بچے ایک تصویر میں مقتولہ کے پاس کھڑے ہیں ۔
احمد پور شرقیہ: 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا ۔
احمد پور شرقیہ: میر حسن ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے الزام میں پہلے سے ہی گرفتار ہے ۔
احمد پور شرقیہ: تشدد کے بعد خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ! ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟
احمد پور شرقیہ: ورثاء کا خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ