سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے


سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے،مسجد نبویﷺ اورمسجد الحرام میں نماز عید کےروح پرور اجتماعات، مصر ،امریکا،برطانیہ اورآسڑیلیا میں بھی آج عید منائی جائے گی،شہری سنت ابراہیمی اداکریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف کاامیر قطر اور عمان کے سلطان کو ٹیلی فون، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ،دوستی اوربھائی چارے کا رشتہ مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ،فلسطین کی صورتحال پرتبادلہ خیال،،رہنماؤں کا خطے میں خون ریزی کے فوری خاتمے پراتفاق

مناسک حج کی ادائیگی کاسلسلہ جاری،حجاج کرام کی مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد منیٰ آمد،شیطان کو کنکریاں ماری جارہی ہیں،حجاج سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد سرمنڈوا کراحرام کھل دیں گے،طواف زیارت کیلئے مسجد الحرام جائیں گے اورسعی کریں گے

پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سےمنا رہی ہے،، بوہری برادری کی جانب سے نماز عید الاضحی کی ادائیگی،کراچی کی مرکزی طاہری مسجد میں عید کی نماز کا بڑا اجتماع ہوا،نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کے فریضہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں کل عید الاضحی منائی جائے گی،،قربانی کے جانوروں کی خریداری کا فائنل راؤنڈ،،کسی نے جانور خرید لیے تو کسی کو اب بھی تلاش،،ملک بھرکی مویشی منڈیوں میں رش،تل دھرنے کی جگہ نہ بچی،،گاہکوں اوربیوپاریوں میں بھاؤ تاؤ ،منہ مانگے دام مانگنے پربحث وتکرار

عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی خواہش،گھروں کو لوٹنے کے لیے لاڑی اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا،ٹرانسپورٹرمافیا بھی سرگرم،من مانے کرایوں کی وصولی،گاڑیاں ناپید ہونے سے مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنے لگے،عید اسپیشل ٹرینیں بھی چل پڑیں

عید کے اسپیشل قصائیوں کے اسپیشل ریٹ،،،،قصابوں نے جانورکوقربان کرنے کیلئے شہریوں کی جیبیں کاٹنے کیلئے چھری تیز کردی،،،عید کے پہلے دن گائے کی قربانی کے بیس ہزار،بکرے کی قربانی کا نرخ دس ہزارروپے مقرر،اونٹ نحرکرنے کا چالیس ہزارروپے لیا جائے گا

سنت ابراہیمی کی ادائیگی ،،جانوروں کی قربانی کیلئے چھریوں ،ٹوکوں کی مانگ بڑھ گئی ،، پشاور میں لوہاروں کی دکانوں پر بے پناہ رش ،، چھریاں ، ٹوکے بیچنے اور تیز کرنے والوں نے موقعے کی مناسبت سے دام بھی بڑھا دیے

قربانی کے لیے لائے جانےوالے جانوروں کی آوبھگت کاسلسلہ جاری، بچہ پارٹی اپنے بکروں ،بیلوں،اونٹوں کے ناز نخرے اٹھانے میں مصروف

عید الاضحی سے قبل منافع خورسرگرم،سبزیوں کی قیمتیں بڑھا دیں، ٹماٹرپیاز،ادرک ،لہسن اورسبز مرچ کے ریٹ میں اضافہ،مصالحہ جات بھی مہنگے کردیئے گئے،شہری لٹنے پرمجبور،کوئی پوچھنے والا نہیں