بلوچستان میں تربت، گوادر اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچز، منی بسوں اور گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل، پیٹرول، منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاا سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جو بروقت کار روائی کرکے ناکام بنا دی گئی
اس سے قبل بھی مسافر کوچز کے خفیہ خانوں میں موجود ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی وجہ سے آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا
دو روز قبل بھی آئل کمپنیوں کی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے اوگرا اور پی ایس او سے ان کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں،قبضے میں لئے گئے آئل ٹینکرز میں مشہور کمپنیاں شامل ہیں جو گاڑیوں کو جعلی پرمٹ جاری کرتے ہیں
اوتھل اور بیلا کے علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران تین آئل ٹینکرز کو قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا