بورےوالا کے تھانہ شیخ فاضل کی حدود نواحی گاؤں 128ای بی میں قرآن کی بے حرمتی کا مبینہ واقعہ، رونما ہوا ہے جہاں خاتون نےقرآن پاک شہید کرکے اوراق گلی میں پھینک دیئے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے
بورےوالا کے تھانہ شیخ فاضل کی حدود نواحی گاؤں 128ای بی میں قرآن کی بے حرمتی کا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں خاتون نے مبینہ طور پر قرآن پاک شہید کرکے اوراق گلی میں پھینک دیئے، پولیس نے ملزمہ اقرا بی بی زوجہ عاشق کوگرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزمہ حافظ قران ہے اور اس نے بیان میں اپنا گناہ تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر سے جھگڑے کے بعد اس نے یہ اقدام کیا ہے، پولیس نے صندوق سے قران پاک کے پھٹے اوراق بھی برآمد کر لیے ہیں تھانہ شیخ فاضل پولیس نے ملزمہ اقراء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ گاوں کے ایک شخص محمد یونس کی مدعیت میں درج کیا گیا