ایران کے شہید صدر ابراہیم رئیسی اور رفقائے کار کا سفر آخرت، تہران میں سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں لاکھوں افراد نے شہداء کی نماز جنازہ ادا کی، تہران یونیورسٹی اور اس کے اطراف میں خالی جگہ سوگواروں سے بھری رہی ، شہدا کو سلام عقیدت پیش کیا گیا
شہدائے خدمت کا جلوس جنازہ، میتیں تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر لائی گئیں تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، شرکاء دھاڑیں مار کر روتے رہے، ایرانیوں کا اپنے محبوب صدر اور تمام شہداء کو سلام عقیدت، شہر شہر ماتمی مجالس، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو مشہد مقدس امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ کے احاطے میں کی جائے گی
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ، چین، روس، قطر، عراق، شام، سمیت مختلف ممالک کے وفود کی صدر رئیسی اور رفقائے کار کی سرکاری رسومات میں شرکت، تعزیتی ہال میں قائم مقام ایرانی صدر محمد مخبر سے ملاقات میں اظہار تعزیت ، اندوہناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات، پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کی ، وزیراعظم کا حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے شہید صدر رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین ، کہا، مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ، شہباز شریف کی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو دورہ پاکستان کی دعوت، ایرانی سپریم لیڈر کہتے ہیں ، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں،تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے
Hحماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ابراہیم رئیسی اور رفقا کی نماز جنازہ میں شرکت، سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ، جلوس جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے بولے ، ماہ رمضان میں شہید صدر کے ساتھ تہران میں ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے فلسطین کے لئے ایران کی ہمہ جہت حمایت کا اعادہ کیا تھا، یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا
ایرانی سپریم لیڈر کی شہید صدر ابراہیم رئیسی کے نواسوں سے خصوصی شفقت، گلے لگایا اور ماتھے پر بوسہ دیا
ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کا ملک بھر میں صدارتی انتخابات اٹھائیس جون کو کرانے کا فیصلہ ،امیداروں کی رجسٹریشن تیس مئی سے تین جون تک ہوگی، صدارتی انتخابات کی مہم بارہ سے ستائیس جون تک چلائی جائے گی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایرانی سفیر سے ملاقات ، ہیلی کاپٹر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار ، سندھ کے صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی، ضیاءالحسن لنجار کی ایرانی قونصل جنرل حسن نورین سے ملاقات،،ایرانی صدر اوران کے رفقا کی شہادت پر تعزیت کی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ کا دورہ،سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی،صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حاد ثے میں شہادت پر تعزیت کی، حافظ نعیم الرحمن نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کا دورہ،