کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،غیرملکیوں سمیت 3 افراد جاں بحق 17 زخمی

کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکہ،غیرملکیوں سمیت تین افراد جان سے گئے، واقعے میں سترہ افراد زخمی ہوئے،دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی سے متعلق اہم شواہد حاصل کرلیے گئے،خودکش بمبار شاہ فہد دوبارحملے کی منصوبہ بندی لے کر بلوچستان سے کراچی آیا ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ستر سے اسی کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا حتمی رپورٹر جاری کردی گئی مزید تحقیقات کے لیےخصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی کراچی ایئرپورٹ کا علاقہ، گزشتہ شب زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، آواز دور تک سنائی دی گئی ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے مطابق دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ریسکیو حکام کا کہنا ہے دو غیرملکیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے، دہشت گرد کا ٹارگٹ کوسٹر تھی جس میں چینی انجئیرز سوار تھے، پرٹوکول کی گاڑی درمیان میں آنے کی وجہ سےدہشتگرد کوسٹر کو نشانہ نہ بناسکے، دھماکے سے پندرہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔۔۔۔۔۔ خود کش دھماکے میں استعمال گاڑی سے متعلق اہم شواہد حاصل کرلیے، حملےمیں استعمال گاڑی نمبر کے ڈبلیو زیرو تین سو پچھتر ڈبل کیبن ٹویوٹا رویو کراچی سے خریدی گئی خودکش بمبار شاہ فہد سے متعلق دوہزارتیئس میں ایک روز کے لیے آیا اور واپس چلا گیا، 5 ستمبرکو گاڑی اپنے نام کرائی، 4 اکتوبرکودوسری بار نوشکی سے کراچی آیا اور حملے کی تمام منصوبہ بندی کراچی کے عیسی نگری قبرستان کے قریب بلوچ پاڑہ میں کی اور دھماکے کے روز دوپہر 12 بجے ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا،دہشتگرد کی موبائل سم کا ڈیٹا حاصل کرکے ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی حتمی رپورٹ بھی جاری کردی، دھماکہ گاڑی میں وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، دھماکے میں تقریباً ستر سے اسی کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، ، سی ٹی ڈی حکام ایک مرتبہ پھر دھماکے کے مقام پر پہنچ کر اور دن کی روشنی میں جمع ہونے والے شواہد کا جائزہ لیا م جناح اسپتال کی ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر نوشین کے مطابق دس میں سے چھ زخمیوں کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا، ڈاکٹرز نے نیورو وارڈ میں داخل تینوں زخمیوں کیلئے اڑتالیس گھنٹے اہم قرار دے دیئے اور دیگر زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، دھماکے سے متعلق تفتیش کے لیےخصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی نے اسپیشل برانچ چائنہ ڈیکس کوعہدے سے ہٹا دیا، فواد شاہین ائیرپورٹ پر اے ایس یو اینڈ چائنا ڈیکس اسپیشل برانچ کے انچارج تھے

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کا معاملہ ، گزشتہ رات دھماکے سے غیر ملکی سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سترہ زخمی ہوئے ، جناح اسپتال میں 3 لاشوں سمیت 10 زخمی لائے گئے تھے۔ سترہ زخمیوں میں پینتالیس سالہ عظیم ، پینتیس سالہ نعیم ، چوبیس سالہ وقار ، پینتالیس سالہ فقیر بخش ، اڑتالیس سالہ تسلیم ، پچپن سالہ وسیم ، چوبیس سالہ مہتاب احمد ، تیس سالہ محمد عمر ، اڑتالیس سالہ محمد عظیم ، ستاون سالہ خالد حسین ، بیالیس سالہ خادم حسین ، پچیس سالہ مظہر حسین ، تیس سالہ عثمان ، بتیس سالہ الاودین ، چالیس سالہ کاشف ، بتیس سالہ اظہر علی اور پینتالیس سالہ نامعلوم شہری شامل ہیں جناح ہسپتال کی ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر نوشین کے مطابق دس میں سے چھ زخمیوں کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ چار زخمیوں کا علاج جاری ہے تین زخمی نیورو سرجری اور ایک آرتھوپیڈک وارڈ میں زیر علاج ہیں، نیورو وارڈ کے دو مریضوں کی سرجری کردی گئی اور باقی دو زخمیوں کی بھی سرجری کی جائے گی، نیورو وارڈ کے تینوں مریضوں کیلئے ڈاکٹر اڑتالیس گھنٹے اہم قرار دیے دھماکے کے دیگر زخمی بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جناح ہسپتال کی ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر نوشین کے مطابق دس میں سے چھ زخمیوں کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ چار زخمیوں کا علاج جاری ہے تین زخمی نیورو سرجری اور ایک آرتھوپیڈک وارڈ میں زیر علاج ہیں، نیورو وارڈ کے دو مریضوں کی سرجری کردی گئی اور باقی دو زخمیوں کی بھی سرجری کی جائے گی، نیورو وارڈ کے تینوں مریضوں کیلئے ڈاکٹر اڑتالیس گھنٹے اہم قرار دیے دھماکے کے دیگر زخمی بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ایئرپورٹ کے قریب حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت حملہ آور اور دھماکے میں استعمال گاڑی کے بارے میں اہم معلومات حاصل دہشت گردوں نے ڈبل کیبن ٹویوٹا رویو گاڑی نمبر Kw-0375 کراچی سے خریدی، تفتیشی ذرائع دہشت گرد کا ٹارگٹ چینی انجیئیرز کی کوسٹر تھی،تفتیشی ذرائع دہشت گردوں نے حملے کے لئے گاڑی میں بارود بھرا ہوا تھا، تفتیشی ذرائع پرٹوکول کی گاڑی درمیان میں آنے کی وجہ سے دہشت گرد کوسٹر کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے حملے کے لئے دہشت گرد شاہ فہد عرف آفتاب 4 اکتوبر کو نوشکی سے کراچی آیا، تفتیشی ذرائع حملے کی منصوبہ بندی کراچی میں بلوچ پاڑہ میں کی گئی، تفتیشی ذرائع.

جےیوآئی سربراہ مولانافضل الرحمان کاچینی اورپاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس : برادر ملک چین کے شہریوں پرحملہ افسوسناک ہے، ملک میں نہ امن ہے،نہ جمہوریت ہے،امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے،واقعے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جائے، بردار ملک سے تعزیت کرتا ہوں، جے یو آئی برادر چین کے غم میں برابر کی شریک ہے،مولانا فضل الرحمان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چینی قونصل خانہ آمد وزیراعلیٰ سندھ نے چائنیز قونصل جنرل یانگ یانڈونگ سے تعزیت کی چینیوں کے جاں بحق ہونے پر بے حد افسوس ہوا، چینی حکومت اور ان کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کئے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ناقابل برداشت ہے، ایسے واقعات نہیں ہونا چاہئیں، پولیس اور دیگر امن امان نافذ کرنے والے ادارے انٹیلی جنس کا کام تیز کریں، ۔۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ سندھ ایسے واقعات نہیں ہونا چاہئیں،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ انٹیلی جنس کا کام تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے مشترکہ کمیٹی دھماکہ کی ملکر تحقیقات کرے گی، ۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کے متعلق رپورٹ طلب کرلی وزیراعلیٰ سندھ کو امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے فول پروف اقدامات کی ہدایت بلاول بھٹو کا دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار چیئرمین بلاول بھٹوکی دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بلاول بھٹو کا دہشتگردی وانتہاپسندی کے خاتمے کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت دھماکےمیں 2چینیوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیرداخلہ محسن نقوی المناک واقعہ کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے،محسن نقوی دشمن نے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی سازش کی، محسن نقوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کی مذمت دہشتگرد حملے میں 2 چینی باشندوں کی ہلاکت پر رنج و الم کا اظہار زخمیوں کو ترجیحی بنیاد پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت وزیراعظم کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا دہشتگردوں کو جلد از جلد جہنم واصل کیا جائے گا، وزیراعظم دہشتگرد پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں، وزیراعظم دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے حکومت متحرک ہے، وزیراعظم دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم