ڈیجیٹل دہشتگردی سے فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور کیا جا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
کچھ عرصے سے پاک فوج کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں نمایاں اضافہ ہواہے۔۔۔ آپریشن عزم استحکام سمیت انتہائی حساس معاملات کوسیاست کی بھینٹ چڑھایاجارہاہے۔۔۔ آپریشن عزم استحکام ،انسداددہشتگردی کی ایک مربوط مہم ہے۔۔۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری بقاء کا معاملہ ہے۔۔ آپریشن عزم استحکام بہت ضروری اور اہم ہے۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف کی نیوزکانفرنس
مسلح افواج کے خلاف غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں، پاک فوج کے خلاف من گھڑت خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
انتہائی سنجیدہ معاملات کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
کسی کو بھی ریاست کی رِٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ڈی جی آئی ایس پی آر
مسلح افواج کے خلاف بڑھتے جھوٹ کا مقابلہ کرنے کےلئے ضرورت ہے کہ ایسی پریس کانفرنس روزانہ کروں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ایک بہت بڑا سیاسی مافیا آپریشن عزم استحکام کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا، اس کی پہلی چال یہ ہے کہ اس کو متنازع بنادیا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان مرتب ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر
انسداد دہشت گردی عدالتیں بنائی گئی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اتنی دہشتگردی ہے کہ ہم رواں سال 22 ہزار 400 سےزائد آپریشن کرچکے ہیں، ترجمان پاک فوج
غیر قانونی معیشت کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بے نامی جائیدادیں اور بےنامی اکاؤنٹس کو برداشت کیا تو دہشت گرد بھی استعمال کریں گے، ترجمان
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے نتیجے میں غیرقانونی کاروبار ہورہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اہم معاملات کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، آپریشن عزم استحکام اسکی مثال ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
چمن میں حکومت نے ون ڈاکیومنٹ رجیم لگایا وہاں احتجاج ہوا، ترجمان
ایف سی پر پتھراو کیا گیا، وہاں انسانی حقوق کی تنظیمیں آگئی، وہاں ایک ہی ڈیمانڈ ہے کہ ہمیں اسمگلنگ کرنی ہے، ترجمان
وہاں جو نیچے لوگ ملوث ہیں ان کو تھوڑے پیسے ملتے ہیں، اوپر جو مافیاز بیٹھے ہیں وہ پیسے کماتے ہیں اور ڈالروں میں بیرون ملک لے جاتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
دہشتگردی اور جرم کے گٹھ جوڑ سے حاصل کیا گیا پیسہ سوشل میڈیا پر لگ سکتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
ملک کا عدالتی نظام 9 مئی کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو ڈھیل دے گا اور کیفر کردار تک نہیں پہنچائے گا تو ملک میں انتشار اور فاشزم مزید پھیلے گا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
بنوں میں امن و امان کا قیام وہاں کی صوبائی حکومت اور پولیس کی ذمہ داری تھی، ترجمان پاک فوج
سمجھ نہیں آتا کہ ایک سیاسی جماعت اپنی ہی حکومت کیخلاف کیوں احتجاج کر رہی ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
شواہد ہیں مسلح جتھوں نے فائرنگ کی، دیوار گرائی اور بچوں کے ہاتھ میں پتھر دیئے، احمد شریف
9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو ابھی تک سزائیں نہیں ہوئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی لگایا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
جیسے ہی بنوں واقعہ ہوا ڈیجیٹل دہشتگردوں نے پراپیگنڈا شروع کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ بات نہیں کرنی کہ اے ٹی سی کورٹس بنائے جائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
نورولی آڈیو میں کہتا ہے کہ اسکولوں اور اسپتالوں کو اڑاؤ لیکن میرا نام نہ آئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
عزم استحکام کے ذریعے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
سوشل میڈیا پر جو ہو رہا ہے یہ ڈیجیٹل دہشتگردی ہے، سوشل میڈیا پر پاک فوج اور قیادت کے خلاف بات ہورہی ہے، ترجمان پاک فوج
ڈیجیٹل دہشتگردی سے فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور کیا جا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر