لاہور: (سپورٹس ڈیسک) سابق صوبائی نگران وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔
عامر میر کو پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج ہی عالیہ رشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔
عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔
قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عالیہ رشید کے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات ہیں، عالیہ رشید کا استعفیٰ میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں مداخلت ہے۔