اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی۔ سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی پر مشتمل ایک رکنی کمیشن اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ انکوائری کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی انکوائری کرے گا اور 60 روز میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گا