لاہور ہائیکورٹ بار کےسابق صدر اشتیاق اے خان کاخطاب

اسلام آباد ہائیکورٹ کےچھ ججز کا خط موجودہ چیف جسٹس پاکستان کےخلاف چارج شیٹ ہے

یہ خط سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےخلاف بھی چارج شیٹ ہے

کیوں یہ نوبت آئی کہ ججز کو مشترکہ طور پر خط لکھنا پڑا

کیوں ابھی تک اس معاملے پر فل کورٹ نہیں بنی

اس معاملے پر کاروائی نہ کرکے آئین سے غداری کی جارہی ہے

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سہولت کاری کی

اگر یہ چیف جسٹس صاحبان سہولت کاری نہ کریں تو یہ ججز تک رسائی ممکن نہیں کرسکتے

میں جانتا ہوں کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ایگزیکٹو کےخلاف فیصلہ دیا

اگلے ہی دن ان کا روسٹر تبدیل کردیا گیا

مستعفی جسٹس شاہد جمیل نےبھی استعفےدیا

انہوں نےاستعفی دینے کےبعد کہاتھاکہ اگر لاہور ہائیکورٹ کےبیس فیصد ججز بھی کھڑے ہوتے تو استعفی نہ دیتا

وکلاء میں موجود ان کےسہولت کار بھی سہولت کاری بند کریں