اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کے خلا ف بڑی کاروائیاں جاری،ایف آئی اے حکام کے مطابق چارسدہ روڈ پشاور پر واقع محمند سٹی نامی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان نے مین لائن سے غیر قانونی کنکشن لگایا ہوا تھا،ایس این جی پی ایل حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر تے ہو ئے مالک کو گرفتار کر تے ہو ئے گیس چوری میں استعمال ہونے والے پائپ، جعلی میٹر اور دیگر آلات قبضے میں لے لئے گئے،اسی طرح دوسری کارروائی بھی پشاور کے علاقے صرافہ بازار میں کی گئی،جہاں ہوٹل کا مالک گیس چوری میں ملوث تھا۔ملزم گیس کی مین لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر چوری کر رہا تھا،ایس این جی پی ایل حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر تے ہوئے گیس چوری میں استعمال ہونے والے پائپ، جعلی میٹر اور دیگر آلات قبضے میں لے لئے گئے،خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے کلیاس چارسدہ میں واقع آٹا چکی پر کاروائی کی،چکی کے مالک نے مشینری چلانے کے لئے مین لائن سے کنڈا لگایا ہوا تھا،حکام نے بجلی چوری میں ملوث ملزم کو موقع پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جو کہ ملزم نے جمع بھی کروا دیا،پیسکو حکام نے مذکورہ آٹا چکی سے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیا،