خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلا کا سلسلہ بدستور جاری ہے،محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے اعدوشمار جا ری کر دیے ہیں،جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز طورخم کے راستے سے مزید202افراد کو افغانستان بھیجا گیا،ا ب تک مجموعی طور پر 6ہزار750تارکین وطن کو افغانستان بھیجوایا گیا،محکمہ داخلہ خیبرپختونخواکے مطابق مجموعی طور پر پختونخوا سے 5408،اسلام آباد سے 153، پنجاب سے 1152، آزاد کشمیر سے 37 تارکین وطن افغانستان بھجوائے گئے،طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 97 ہزار017افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بیدخل کیے گئے جبکہ دیگر سرحدات انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے،مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 5446افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے698افراد افغانستان بجھوائے گئے،