سی ٹی ٹی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبد القادر عرف ڈی جے اور شاہ زیب تنگیالو کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہےکہ ان کا تعلق لیاری گینگ وار ( حاجی ریاست گروپ) سے ہے منشیات کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کئی مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں اشہتاری ملزم عبد القادر عرف ڈی جے نے سال 2019 میں پولیس اہلکار فاروق کو قتل کیا تھا ملزمان کے خلاف شہر بھر میں مقدمات درج ہیں جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔