کراچی میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا پنجاب جیسے واقعات کراچی میں بھی رونما ہونے لگےپتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے کے کئی واقعات پیش آنے کے بعد اعلی حکام نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کھوکھراپار کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار شہری پتنگ کی ڈور سے گلہ کٹ جانے کی وجہ سے زخمی ہوا تھا جبکہ چند روز قبل شاہ فیصل پل پر وقاص نامی شہری گلے میں ڈور پھیر جانے سے زخمی ہوا تھا ممنوع کیمیکل والے ڈور حادثات کا سبب بن رہے ہیں ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔