جنگ بندی معاہدے کا اعلان قطرکے وزیراعظم نے کیا
اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی معاہدہ ہوگیا۔ قطری وزیراعظم نے جنگ بندی معاہدے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ معاہدے پر عمل درآمد 19 جنوری اتوار سے ہوگا۔ قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان نے کہا فریقین میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔امریکا، قطر اور مصر معاہدے کی نگرانی کریں گے۔معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج غزہ کی حدود سے 700 میٹر تک پیچھے ہٹے گی۔ صہیونی افواج رفح بارڈر کے فلسطینی حصے سے پیچھے ہٹیں گی۔خواتین سمیت 33اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائےگا۔اسرائیل تقریباً 2ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ ان قیدیوں میں 250ایسے ہوں گے جن کی سزائیں عمر قید ہے ۔معاہدے میں فلسطینی قیدیوں کی حالت بہتر بنانے کی واضح شق بھی شامل ہے۔قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان نے کہا غزہ میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ معاہدہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے کا باعث بنے گا ۔