غزہ میں امن کی امیدیں روشن ہوگئیں۔حماس نے جنگ بندی معاہدے پرزبانی آمادگی ظاہرکردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے قطری ثالث کے مسودے پرآمادگی ظاہر کی۔ قیدیوں کا تبادلہ اتوارسے ہونے کاامکان ہے ۔ نیتن یاہو کے دفترکاکہناہے کہ تاحال حماس سے کوئی سگنل نہیں ملا۔ حماس ترجمان کےمطابق ابھی تحریری یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ فلسطینی حکام کہتے ہیں انہیں تاحال معلومات کاانتظار ہے۔