امدادی اشیا پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا،شہریوں کی لمبی قطاریں، پھل سبزی مہنگے داموں فروخت

پارا چنار پہنچنے والے 25 اشیائے خوردونوش کے ٹرکوں سے سامان کے حصول کے لئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ منافع خور بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ سبزیوں سمیت دیگر اشیا مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگی۔پاراچنار کے عوام کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ آبادی کیلئے 25 ٹرک ناکافی ہیں، ایندھن اور ایل پی جی کی کمی کو پورا کیا جائے۔ اپر کرم کیلئے کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی سہولیات کیلئے اقدامات اٹھائے رہے ہیں، راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،پائیدار اور دیرپا امن و امان کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔