پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6روپے فی لیٹرتک اضافے کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اضافہ متوقع ہے، مٹی کا تیل 4 روپے 98 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے اضافے کا امکان ہے، دوسری جانب عالمی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 79 ڈالر 93 سینٹس فی بیرل ہے۔