نالہ بیتاڑ میں زخمی حالت میں بہہ کر آنے والے تندوے کو ریسکیو کرلیا

باغ آزاد کشمیر فاروڈ کہوٹہ نالہ بیتاڑ میں زخمی حالت میں بہہ کر آنے والے تندوے کو محکمہ محکمہ وائلڈ لائف اور مقامی لوگوں نے ریسکیو کر کے وٹرنری ھسپتال فاروڈ کہوٹہ منتقل کردیا تندوے کی پچھلی دوٹانگیں زخمی ھو چکی ھیں وٹرنری ھسپتال فاروڈ کہوٹہ میں تندوے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رھی ھے اسلام آباد سے وائلڈ لائف کی ٹیم فاروڈ کہوٹہ کے لئیے روانہ ھو گئی جو تندوے کو علاج کی غرض سے اسلام آباد منتقل کرئے گی محکمہ وائلڈ لائف کے پاس ضروری حفاظتی سامان نہ ھونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے اور جنگلی حیات کو پکڑنے میں دشواری پیش آتی ھے آزاد کشمیر حکومت محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ کو حفاظتی سامان کی فراھمی کو یقینی بنائے تاکہ جنگلی حیات کو پکڑنے میں دشواری پیش نہ آئے