فیصل آباد میں زِیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے،، ایک مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے

فیصل آباد میں زِیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے،، ایک مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے احسان یوسف روڈ پر مزدور میونسپل مجسٹریٹ کے پرانے گھر کی دیوار گرا رہے تھے۔ کہ دیوار گرنے سے کمرے کی چھت زمین بوس ہو گئی۔ جس کے ملبے تلے دب کر ایک مزدور 45 سالہ نواز جاں بحق اور دو مزدور بشیر اور نواز زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے جاں بحق ہونے والے مزدور کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔