سعودی عربیہ میں داخلے کے لئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا

مملکت سعودی عربیہ میں داخلے کے لئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ سرٹیفکیٹ کا اجراء چار ہفتے پہلے ہونا ضروری ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت ترجمان کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے سرٹیفیکیٹ کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو ویکسین کے لئے سنٹرز قائم ہیں تفصیل بتا رہی ہیں عمرانہ کومل محکمہ صحت کے مطابق پولیو سرٹیفیکٹ سہولت کو بھی آن لائن کیا جا رہا ہے عمرہ زائرین یا مملکت سعودی عربیہ سفر کرنے والے ملک بھر کےمتعلقہ سنٹرز رجوع کریں۔واضح رہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانیوالے تمام مسافروں کیلئے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے مسافروں کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے،گاکا کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہےپاکستان، افغانستان، کینیا، کانگو اور موزمبیق کے مسافروں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ممالک سےگزرنے والے ایسے مسافر جو 12گھنٹوں میں ٹرانزٹ ایریا سے باہر نہیں گئے ان کو استثنیٰ ہوگا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق مملکت سعوڈی عربیہ میں داخلےکے وقت مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق مسافروں کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے۔ مسافروں کا 6 ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو بذریعہ نوٹم آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اورسخت سزائیں دی جائیں گی۔ دوسری جانب ملک بھر میں انسداد پولیو مراکز اور سسٹم۔پہلے سے موجود ہے ۔ شہری بروقت رابطہ کر گہ سہولت سے فائدہ اٹھائیں #