غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی سال تھم نہ سکی،مزید28فلسطینی شہید، 41 زخمی

غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی نہ تھم سکی۔تازہ حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید اور 41 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ اور بوریج کیمپ پر بمباری سے 17 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں ڈرون حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے ۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 553 ہوگئی۔ ایک لاکھ 8 ہزار 379 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ بارش اور سردی سے ایک اور نومولود دم توڑ گیا۔ دو روز میں 7 بچوں سمیت 8 افراد دم تور چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے شمال مغربی علاقے فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ۔ سینکڑوں خیمے پانی میں بہہ گئے ۔ ہزاروں افراد کو تحفظ اور امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔