جرمنی میں نئے سال کی آمد پر آتشبازی، 5افراد ہلاک،پولیس افسر سمیت 13اہلکار زخمی

جرمنی میں نئے سال کی خوشی میں آتش بازی اور فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔جرمنی کے 13 مقامات پر فائر فائٹرز اور دیگر ہنگامی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو بھی آتش بازی سے نشانہ بنایا گیا۔پولیس افسر سمیت 13 اہلکار زخمی ہوگئے۔ کئی شہروں میں سڑکوں پر آگ بھی لگائی گئی۔کریزبرگ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کی دو منزلیں شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں۔پولیس نے غیرقانونی آتش بازی کرنے پر 330 افراد کو حراست میں لے لیا۔