‎مکہ ریجن کی پولیس نے 10 پاکستانی باشندوں کو مالی فراڈ کے تقریباً 31 جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا

مکہ ریجن کی پولیس نے 10 پاکستانی باشندوں کو مالی فراڈ کے تقریباً 31 جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا۔ یہ گینگ جعلی سونے کی سلاخیں فروخت کرنے کی دھوکہ دہی کے ذریعے 2.8 ملین ریال سے زائد رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

مکہ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھوکہ بازوں نے سونے کی سلاخوں کی نمائش کرکے مجرمانہ رویہ اپنایا اور اپنے متاثرین کو غیر قانونی طریقے سے خریدنے کا لالچ دیا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ گروہ کا اپنی جعل سازی کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ اپنے متاثرین کو ان کے ساتھ مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں سونے کی سلاخیں دے کر ان کا اعتماد حاصل کرکے منافع بخش کاروبار کے بارے میں قائل کرتے تھے۔ تاہم، آخر کار وہ انہیں سونے سے مشابہ دھات کے ٹکڑوں کے حوالے کر دیتے ہیں، اور پھر نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔