منشیات کی بھاری کھیپ بلوچستان سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام – 3 ملزم گرفتار

ڈیرہ غازی خان پولیس کی کاروائی – منشیات کی بھاری مقدار بلوچستان سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام – تین ملزمان گرفتار – آئس اور چرس برآمد ترجمان پولیس نے دعویٰ کیا کہ سخی سرور چیک پوسٹ پولیس نے دوران چیکنگ بلوچستان سے آنے والی مسافر بس میں سوار تین ملزمان سے 8250 گرام آئس اور 49 ہزار 500 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا – منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی