فیصل آباد میں گیس لیکج کے باعث فاسٹ فوڈ کی دکان میں آگ لگ گئی۔ 3 افراد جھلس گئے۔

فیصل آباد میں گیس لیکج کے باعث فاسٹ فوڈ کی دکان میں آگ لگ گئی۔ جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔ آگ کے باعث 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ مدینہ ٹاؤن میں بسم اللہ چوک میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کچھ ہی لمحے میں پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو کی 2 گاڑیوں اور دوسری امدادی ٹیموں نے آگ کو کنٹرول کیا۔ آگ کے باعث 3 افراد غلام حسین، خیام اور محمد یوسف جھلس کر زخمی ہو گئے۔ جنہیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں دکان میں موجود فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔ Footage FTP Faisalabad