شیخوپورہ گھریلو سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ایک ہی خاندان کے 5 افراد شدید جھلس گئے

شیخوپورہ سے جہاں پر سردی کی شدت سے بچنے کے لیے چلایا جانے والا گھریلو سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شدید جھلس گئے زخمیوں میں رابعہ بی بی، سبحان، محمد حسین نایاب اور انصار احمد شامل ہیں ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا مگر مخدوش حالات کے پیش نظر تمام زخمیوں کو لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے