اٹک گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوش دامن،سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں ملال فتح جنگ میں ادا کی گئی،مرحومہ سردار علی خان اورسابق امیدوار چئیرمین ضلع کونسل اٹک سردار احسن خان کی والدہ محترمہ تھیں،مرحومہ کی نمازجنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، فرزند گورنر پنجاب سردار فیضان حیدر خان ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،سابق چیئرمین پاکستان بیت المال زمرد خان اورکمشنر راولپنڈی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، نمازجنازہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید شمس الدین شمس گیلانی نے پڑھائی۔