کرک ، امبیری کلہ حادثے میں 8 سے 10افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد
کنٹینر لوگوں پر الٹ گیا ہے،بریک فیل ہوا یا تیزی حادثے کی وجہ بنی ، ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد
13 سے 14زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے، علاج جاری ہے، ، ڈپٹی کمشنر کرک
کرک میں انڈس ہائی وے امبیری کلمہ چوک کے قریب 22 وہیلر ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث مسافر فلائنگ کوچ کے اوپر جا گرا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے
ریسکیو زرائع کے مطابق مسافر گاڑی پر ٹرالر گرنے سے مسافر ٹرالر کے نیچے دب گئے نیچے دبے جاں بحق و زخمیوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے
ڈی سی کرک کے مطابق حادثہ 22 وہیلر ٹرالر کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش ایا۔ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیوں سے بھی ٹکرایا ہے
ڈی سی کرک کے مطابق جاں بحق و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے