‎شرقپور شریف و گردونواح میں اس وقت شدید دھند کے ڈیرے ہیں دھند کی وجہ حد نگاہ صفر تک پہنچ چکی ہے

شرقپور شریف و گردونواح میں اس وقت شدید دھند کے ڈیرے ہیں دھند کی وجہ حد نگاہ صفر تک پہنچ چکی ہے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ شرقپورشریف و گردونواح میں شدید دھند کے ڈیرے ہیں جبکہ آج شرقپور میں پڑنے والی دھند نے پچھلے تمام ریکارڈ توڈ دیئے ہیں جس وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج دیکھائی دے رہی ہے اور ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی مگر اپنی روزی روٹی ودیگر معمولات کو جاری رکھنے کے لئے شہری اس شدید دھند میں بھی سفر کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اس شدید دھند میں فوگ لائٹس کا استمال کریں اور تیز رفتاری سے بھی مکمل اجتناب کریں ۔.