طالبعلم بس کے کچلنے سے جانبحق احتجاجی مظاہرین نے پولیس کی موجودگی میں بس کو آگ لگا دی

شکرگڑھ ظفروال روڈ پر طالبعلم بس کے کچلنے سے جانبحق احتجاجی مظاہرین نے پولیس کی موجودگی میں بس کو آگ لگا دی پولیس مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں ناکام ۔بس جل کر خاکستر مظاہرین نے ظفروال روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔۔ شکر گڑھ ظفروال روڈ پر تیر رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو کچل دیا نوجواں موقع پر جابحق ہو گیا ۔طالب علم کی شناخت رضوان ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی جوکہ گاؤں اموال کا رہائشی تھا :ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کہ ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لینے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا :حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا لواحقین نے گاڑی توڑ دی:لواحقین نے آگ لگا کر بس کو جلا دیا ۔بس کو پولیس کی موجودگی میں آگ لگا دی گئی مظاہرین نےظفروال روڈ کو بند کر دیا.احتجاج جاری ھے