حکومت پنجاب کے اینٹی انکروچمنٹ پروگرام کے تحت شیخوپورہ شہر بھر میں اپریشن جاری۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی نگرانی میں تجاوزت کو ہٹانے کا عمل جاریی دوکانوں کے سامنے لگائے گئے چھپر اور بورڈز کو ہٹا دیا گیا۔ ,, شیخوپورہ میونسپل کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیمیں رات گئے تجاوزات ہٹانے میں مصروف عمل، لاہور روڑ پر تجاوزات کھڑی کرنے والے دوکانداوں کو کئی روز سے تجاوزات ہٹانے کے نوٹس جاری کئیے جا رہے تھےمیونسپل کمیٹی کی جانب سے ہیوی مشنری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری،ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کا کہنا تھا کہ ہر حال میں شیخوپورہ شہر کو تجاوزات سے پاک کریں گے ،انہوں نے کہا کے تجاوزات نے شہر کے حسن کو بھی متاثر کر رکھا ہے۔ شہر وں کو صاف ستھرا اور کشادہ رکھنا حکومت پنجاب کا ویثرن ہے۔ تاجر حضرات خود ہی اپنا سامان اپنی حدود میں کر لیں۔ تجاوزات کے خلاف اپریشن بلاتفریق کیا جا رہا ہے۔