گجرات راہگیر خاتون سمیت دو افراد قتل راہگیر خاتون بھی ماری گئی

گجرات کے تھانہ ککرالی کے علاقہ میں راہگیر خاتون سمیت دو افراد قتل گھات لگائے افراد نے جیپ سوار شاہد اقبال کو ناگڑیاں چوک میں فائرنگ کا نشانہ بنایا فائرنگ کی زد میں آ کر آسیہ امجد نامی راہگیر خاتون بھی ماری گئی وی او ناگڑیاں چوک صبور میں ملزمان علی بٹ اور محسن گجر وغیرہ نے شاہد نامی شخص پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں شاہد اور خاتون آسیہ موقع پر دم توڑ گئے ڈی ایس پی ایس ایچ او ککرالی پولیس کی بھاری نفری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس کے مطابق واقع کا مقدمہ تھانہ ککرالی میں درج کیا جارہا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی ڈی پی او مستنصر عطاء کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا