پاراچنار
اشیاء خوردونوش روزمرہ استعمال کی اشیا کے ٹرکوں کا پہلا قافلہ پانچ روز بعد ضلع کرم پہنچ گیا شہریوں نے کانوائے پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے لیے بھی کانوائیاں جلد شروع کی جائیں جبکہ نئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے تمام نکات کو عملی جامہ پہنانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
امن معاہدے کے بعد ضلع کرم کے لیے پانچ روز انتظار کے بعد ٹل سے اشیا خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کا قافلہ اج ضلع کرم پہنچ گیا پاراچنار اور دوسرے علاقوں میں پہنچنے والے ٹرکوں میں اشیاء خورد نوش اور دیگراستعمال کی اشیاء لدھے ہوئے تھے شہریوں نے ٹرکوں کا قافلہ پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کیلئے بھی کانوائے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ ضلع کرم کے نئے ڈپٹی کمشنر اشفاق خان نے چارج سمبھالنے کے بعد عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلے قافلے کا پر امن طور پر پہنچنا خوش ائند ہے اور مین شاہراہ محفوظ بنانے اور کانوائیاں چلانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اشفاق خان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں ہونے والے امن معاہدے کے 14 نکات کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں بگن میں ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود پر حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اشفاق خان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ پر حملے میں ملوث افراد سزا سے نہیں بچ سکتے اور ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انہیں افسوس ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کی جان مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی کا کہنا ہے کہ کانوائیوں کا سلسلہ شروع کرنے اور پہلے کانوائی پہنچانے میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ اور آر پی او کوہاٹ عباس مجید سمیت ذمہ دار افسران نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس پر وہ ان کی مشکور ہیں علی ہادی کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے یقین دلایا ہے کہ سامان کے ساتھ ساتھ مسافروں کی کانوائیوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا اور قیام امن کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے ضلع کرم کے فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں کے بعد تین ماہ سے آمد و رفت کے راستے اور مین شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے پاراچنار ملحقہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء اور ادویات کی قلت سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کانوائیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھا گیا تو ان کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے