راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔کیس میں ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔مقدمےمیں مجموعی طورپر118ملزمان پر فردجرم عائد کی گئی ہے۔جی ایچ کیوحملہ کیس میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔