پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 26 نومبر کو زخمی ہونے والا رینجراہلکار شہید

شر پسندی کا شکار پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہوگیا۔اسلام آباد میں 25 اور 26 نومبر کواحتجاج کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں میں شدید زخمی پاکستان رینجرز پنجاب کے لانس نائیک محمد تنویر (عمر 37 سال، ساکن ضلع نارووال) کومہ کی حالت میں تھا۔ لانس نائیک محمد تنویر شہید نے 17سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔لانس نائیک محمد تنویر شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔25/26 نومبر کواحتجاج کی آڑمیں پی ٹی آئی کارکنان نے پرتشدد حملے کیے۔پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔پی ٹی آئی کے شرپسند وں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد اب 4 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے 2 اہلکار شہید جبکہ تقریباً 119 اہلکار زخمی ہوئے۔ پرتشدد کاروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعددویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں۔پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات پر آگ بھی لگائی ۔