آئی ایم ایف سے کیے وعدے پورے کرنے ہیں،وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہیں گے،چاہتا ہوں شرح سود کم ہو کر6فیصد پر آجائے، شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے سب کے ساتھ بیٹھنے پر تیار ہوں،ملکی معیشت دوبارہ پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے،کراچی میں دوبارہ روشنیاں آگئی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب میں کہا آئی ایم ایف سے کیے وعدے پورے کرنے ہیں۔وقت آنے پر آئی ایم ایف کو خیرباد کہیں گے۔چاہتا ہوں شرح سود کم ہو کر 6 فیصد پر آجائے۔