وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں میں اصلاحات کررہے ہیں، سہ ماہی بنیادوں پر معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے سے ملک میں معاشی استحکام آیا، مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔