منصفانہ اور شفاف نیلامی کے عمل کے نتیجے میں محکمہ معدنیات کی بڑی کامیابی۔
بولی دہندگان کے درمیان سخت مقابلے کے نتیجے میں ضلع سرگودھا میں تین ارب روپے کی ریکارڈ بولیاں موصول ہوئیں۔
ماضی میں یہ ٹھیکہ جات ایک ارب 60 کروڑ میں دیے گئے تھے۔
موصول ہونے والی بولیاں ماضی میں موصول ہونے والی بولیوں سے 85 فیصد زیادہ ہیں۔سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر
ضلع سرگودھا کی یہ نیلامی حکومت پنجاب کے کرپشن اور بد عنوانی سے پاک پنجاب کے نصب العین کی عکاسی کرتی ہے۔ سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر
سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودہا اور نیلامی ٹیم کی تعریف کی۔
سیکرٹری معدنیات نے ڈائریکٹر جنرل معدنیات کو تمام نیلامیوں کو جلد از جلد ای اکشن پر منتقل کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں ۔