جنرل ضیاء الرحمان بنگلا دیش کے بانی قرار،عبوری حکومت نے نیا تعلیمی نصاب مرتب کردیا

بنگلادیش نے شیخ مجیب الرحمان کے بجائے جنرل ضیاء الرحمان کو بانی قرار دیا ہے۔ عبوری حکومت نے نیا تعلیمی نصاب مرتب کردیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حقائق درست کرنے کے لیے نصاب تبدیل کیا گیا ہے۔ نئے نصاب میں جنرل ضیاء الرحمان کو بانی قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ نئی نصابی کتب میں کہا گیا ہے کہ 1971 میں بنگلادیش کی آزادی کا اعلان جنرل ضیاء الرحمان نے مختلف بنگلا ریڈیو اسٹیشن سے کیا تھا۔