برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث کڑاکے کی سردی پڑنے والی ہے،درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میںویک اینڈ پر ایک فٹ سے زیادہ برف پڑسکتی ہے۔انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے شہریوں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔شدید برفباری کے باعث بجلی منقطع ہونے، سفری مشکلات اور بعض دیہی علاقوں سے رابطہ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔پروازیں اور ٹرین کا نظام متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔