آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا جھٹکا، ان فارم اوپنرصائم ایوب انجری کے باعث 6 ہفتوں کیلئےکرکٹ سے دور ہوگئے۔ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران صائم ٹخنے کی انجری کا شکارہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایم آر آئی میں ٹخنے میں فریکچرکی تصدیق ہوگئی، ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق وہ 6ہفتے تک آرام کریں گے۔