کراچی کے بچوں پر اعلیٰ تعلیم کادروازہ بند کیاجارہا ہے،فاروق ستار
کراچی میں گیارہویں جماعت کے ہزاروں طلبہ کے فیل ہونے کے معاملے پر سیاسی پارہ ہائی ہوگیا۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وہ شہر کے بچوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی گی۔
فاروق ستار کہتے ہیں کہ کراچی کے بچوں پر اعلیٰ تعلیم کا دروازہ بند کیا جارہا ہے۔ سولہ سال سے سندھ میں بدترین حکمرانی بدعنوانی اور نااہلی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرک،انٹر کے بچوں کی پرسنٹیج کو کم کیا جارہا ہے۔