فاروق ستار کے منہ سے تعلیم کی باتیں قیامت کی نشانی ہے،نوجوانوں کو اسلحہ دینے والے تعلیم پر بھاشن نہ دیں،ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے فاروق ستار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کلاشنکوف تھمانے والے تعلیم پر بھاشن دے رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نےکہا، ڈاکٹر صاحب، آج کے نوجوان باشعور ہیں، آپ کے الفاظ کی ہیرا پھیری کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ فاروق ستار نے نوجوان نسل کو اپنی متعصبانہ سیاست کی عینک پہنانے کی ناکام کوشش کی، ان کے منہ سے تعلیم پر بھاشن قیامت کی نشانی ہے۔