کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی ٹیم کومشکل صورتحال کا سامنا۔کھیل کے دوسرے روز کے اختتام پرپاکستان نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنالیے۔ کپتان شان مسعود، کامران غلام اور سعود شکیل چلتے بنے۔ بابراعظم 31 اور رضوان 9رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پروٹیز نے پہلی اننگز میں 615 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ اوپنر رکلٹن نے 259 رنز کی شانداراننگز کھیلی۔ کپتان باووما اور ویرینا نے سنچریاں اسکور کیں۔