بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ آج ہوگی،پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک اور جے یو آئی کے عثمان پرکانی مدمقابل

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے پندرہ پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ آج ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک اور جے یو آئی کے عثمان پرکانی مدمقابل ہیں۔ پی بی 45 سے عام انتخابات 2024میں بپیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک فاتح قرار پائے تھے ۔مدمقابل امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بھی الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔پیپلزپارٹی کے حاجی علی مدد جتک اور جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کے درميان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
حلقے کے 15 پولنگ اسٹیشنز کے 16 ہزار 855 رجسٹرڈ ووٹرز میں 11 ہزار 906 مرد اور 4ہزار949 خواتین ووٹرز ہیں۔ پولنگ کے لئے51 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں خواتین کیلئے 16 جبکہ مردوں کیلئے35 پولنگ بوتھ ہیں۔