5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کے حوالے سے منظور کی گئی۔قرارداد پر عملدرآمد کیلئے آج کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں۔ 76 سال بیت گئے آزادی اور حق خودارادیت سے محروم کشمیری عوام کو لاکھوں جانوں کی قربانی دینے کے باوجود استصواب رائے کے تحت اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہ مل سکا۔کشمیری بھارت کی ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کے دوہرے معیار کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیے رہے ہیں۔کشمیریوں کا عالمی برادری سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ انھیں بھی دیگر اقوام کی طرح آزادی اور حق خودارادیت دیا جائے۔