قومی اسمبلی میں ازخودنوٹس ،توہین عدالت آرڈیننس منسوخی ، ججزاوربیوروکریٹس کی دوہری شہریت سمیت نورعالم نے پانچ ترمیمی بل پیش

قومی اسمبلی میں ازخودنوٹس ،توہین عدالت آرڈیننس منسوخی ، ججزاوربیوروکریٹس کی دوہری شہریت سمیت نورعالم نے پانچ ترمیمی بل پیش کیے ،اسپیکرمتعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیے سپریم کورٹ ججوں کی تعداد سے متعلق دانیال چوہدری کی ترمیم موخرکردی گئی قومی اسمبلی میں فوجداری قوانین میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا ، سہیل سلطان نے بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ بینک کے چیک باؤنس ہونے کی سزا محض تین سال ہے مزید بڑھائی جائے ، وزیر قانون اعظم نذیرتارڑبولے سزاؤں کی پالیسی قانون سازی میں نہیں آنی چاہیے اسپیکر نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا جےیوآئی ف کےنورعالم نےپانچ ترمیم پیش کیں،آئین کےآرٹیکل183/3 ازخودنوٹس ،توہین عدالت آرڈیننس کی منسوخی کا بل پیش کیا بولے پارلیمنٹ کا احترام نہیں کیا جاتا توہین عدالت میں وزراء اعظم اوروزراء گھر بھیجے گئے پی ٹی آئی کی توہین عدالت آرڈیننس کی تنسیخ کے بل کی مخالفت کی اسپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا آرٹیکل51، 59 اور106میں اوورسیزپاکستانیوں کوپارلیمنٹ میں نمائندگی سے متعلق بھی ترمیم پیش کی ، ججزاوربیوروکریٹس کی دوہری شہریت سے متعلق آئینی ترمیمی اورسول سرونٹ ایکٹ 1973میں مزید ترمیم کا بل بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا سپریم کورٹ ججوں کی تعداد سے متعلق دانیال چوہدری نے ترمیم پیش کی پی ٹی آئی کیجانب سے مخالفت کی گئی جس پر اسپیکر نے بل ترمیمی بل موخرکردیا اخترمینگل کا پوائنٹ آف آرڈر پراظہارِخیال کرنے پہنچے تو حمید حسین نے کورم کی نشاندھی کردی کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس بدھ گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا