بنجرزمین کوکاشتکارکے قابل بنانے کیلئے 48 لاکھ ایکڑزمین مختص کرنے پرپیپلزپارٹی سمیت دیگراراکین اسمبلی کا اعتراض ، خورشد شاہ بولے کسی نے حساب لگایا کہ پانی کتنا درکارہوگا،فیصلہ کرنا ہوگا 48 لاکھ ایکڑزمین چاہئے یا پاکستان چاہئے ، وفاقی وزیرمصدق ملک نےجواب دیا کہ جس پارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا وہ سندھودیش کا نعرہ کیوں لگائے گی ۔۔ وزیرآبی وسائل مصدق ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ بنجرزمین کو کاشتکارکے قابل بنانے کیلئے 48لاکھ ایکڑزمین مختص کی گئی،211 ارب کے منصوبہ سے 296 کلومیٹرچولستان کینال بنائی جائے گی منصوبے کیلئے پنجاب اورسندھ نے رضامندی کا اظہارکیا ہے مصدق ملک نوید قمرنے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے جان چھڑائی ہے توکارپوریٹ فارمنگ کے نام پر ایک اورمصیبت لائی جا رہی ہے،خورشید شاہ نے کہاکہ ملک ایسے منصوبوں کوبرداشت نہیں کرسکتے ۔۔ میرغلام علی تالپورنے کہاکہ منصوبے کے تحت نئے وڈیرے نئے چوہدری بنائے جا رہے ہیں سید حسین طارق زمین منتخب صوبائی حکومت نے دی یانگران صوبائی حکومت نےدی؟ مصدق ملک نے نگراں حکومت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ منتخب حکومت ہے فیصلہ واپس لے لیں ۔۔