مظفرآباد کے نواحی علاقہ حسن گلیاں میں بھوک اور بیماری سے نڈھال خوراک کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والا تیندوا عوام کے ہتھے چڑھ گیا ۔ علاقہ مکینوں نے تیندوے کے گرد گھیرا تنگ کر کے محکمہ وائلڈ لائف کے حکم کو اطلاع دی ۔اس سے قبل کہ تیندوا اپنی بھوک مٹانے کیلئے عوام علاقہ کے پالتو جانوروں کا شکار کرتا علاقہ مکینوں وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر تندوے کو بڑی مہارت دبوچ لیا ۔مظفرآباد کے ویٹنری ہسپتال میں اسکا طبی معائنہ کروانے کے بعد تیندوے کو نصیرآباد پہٹکہ کے مقام پر قائم محکمہ وائلڈ لائف کے بریڈنگ سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق پکڑے گئے تیندوے کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا جائے گا ۔